بہار میں دنیا کی بڑی مندر کی تعمیر کے لئے 2.5کروڑ مالیت کی اراضی کا مسلم فیملی نے عطیہ دیا

,

   

اچاریہ نے کہاکہ خان اور ان کی فیملی کی جانب سے دئے گئے اس عطیہ دو طبقات کے درمیان میں بھائی چارہ اورسماجی ہم آپنگی کی ایک بہترین مثال ہے۔
پٹنہ۔ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے بہار میں ایک مسلم فیملی نے 2.5کروڑ مالیت کی اراضی کاعطیہ دنیا کی بڑی ہندو مندر ویراٹ رمائن مندر کی تعمیر کے لئے کے دیا ہے‘ جو ریاست کے ایسٹ چمپارن ضلع کے کتھی والیا علاقے میں تعمیر کی جائے گی۔

اس مندر کے تعمیری پراجکٹ کی نگرانی کرنے والے پٹنہ نژاد مہاویر مندر ٹرسٹ کے سربراہ اچاریہ کشور کونال نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اشتیاق حان جس نے اراضی کا عطیہ دیاہے‘ ایسٹ چمپارن نژاد گوہاٹی کے ایک کاروباری ہیں۔

کونال جو کہ ایک سابق انڈین پولیس سرویس افیسر ہیں نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”حال ہی میں مندر کی تعمیر کے لئے حال ہی میں اس فیملی کی جانب سے عطیہ دی گئی اراضی کے تمام رسمی کارائیاں ایسٹ چمپارن کے کاشیریا سب ڈویثرن آف کے رجسٹرار ددفتر میں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اچاریہ نے کہاکہ خان اور ان کی فیملی کی جانب سے دئے گئے اس عطیہ دو طبقات کے درمیان میں بھائی چارہ اورسماجی ہم آپنگی کی ایک بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر اس دیرینہ پراجکٹ کا تصور ہی مشکل تھا“۔

اب تک اس ٹرسٹ نے پاس125ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔اس علاقہ میں مزید25ایکڑ اراضی بھی ٹرسٹ بہت جلد حاصل کرلے گا۔مذکورہ ویراٹ رامائن مندر دنیا کی مشہور بارہویں صدی کے 215فٹ اونچی انکور ویاٹ کامپلکس کمبوڈیاسے بھی طویل ہوگا۔

ایسٹ چمپارن میں تعمیر کی جانے والی یہ عمارت 18منادر پر مشتمل ہوگی جس میں شیو مندر کے اندر موجود شیو لنگ دنیا کاسب سے بڑا ہوگا۔

مجموعی تعمیری لاگت 500کے قریب ایک اندازے کے مطابق ہوگی۔مذکورہ ٹرسٹ بہت جلد نئی دہلی میں تعمیر کی جارہی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے ماہرین سے مشورہ کے لئے رجوع ہوگا۔