بہار میں 19 لاکھ نوکریوں کیلئے ایک ماہ کا وقت ، پھر احتجاج ہوگا

,

   

پٹنہ : آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نئی بہار اسمبلی کے پیر کو پہلے سیشن کے موقع پر کہا کہ نتیش کمار زیرقیادت جے ڈی یو ۔ بی جے پی حکومت کو انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق ریاست میں 19 لاکھ نوکریوں کی فراہمی کیلئے ایک ماہ کا وقت دستیاب ہے ۔ اس کے بعد اُن کی پارٹی ریاست بھر میں احتجاج شروع کردے گی ۔ تیجسوی نے کہاکہ بہار ملک میں بیروزگاری کا دارالحکومت بن چکا ہے ۔ انتخابی مہم کے دوران آر جے ڈی زیرقیادت مہا گٹھ بندھن کے 10 لاکھ نوکریوں کے وعدے کے جواب میں بی جے پی نے اپنے منشور میں 19 لاکھ جابس دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔