بہار کانگریس دفترپر انکم ٹیکس کا دھاوا

   

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اسی دوران آج پٹنہ میں کانگریس کے دفتر صداقت آشرم میں دھاوا کیا۔ کانگریس دفتر سے انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے لاکھوں روپئے برآمد کئے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے صداقت آشرم میں قائدین سے پوچھ تاچھ بھی کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس دفتر پر نوٹس چسپاں کی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ دھاوا تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں رقمی لین دین کو لے کر کئی اہم قائدین سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔