بہار کی 71 اسمبلی نشستوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

پٹنہ :بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کیلئے تین مراحل میں 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 10نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہوجائے ۔پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا جس کیساتھ ہی ان علاقوں کیلئے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیدوار 8 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیں گے۔ داخل پرچوں کی جانچ 9 اکتوبر کو ہوگی اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنانام واپس لے سکیں گے۔