بہار کے نئے وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم

,

   

چیف منسٹر نتیش کمار نے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا
پٹنہ : بہار کی نئی کابینہ نے حلف لینے کے ایک دن بعد چیف منسٹر نتیش کمار نے اپنے رفقاء میں قلمدان تقسیم کئے ہیں۔ وزیر داخلہ کا قلمدان انہوں نے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر تار کشور پرشاد کو وزیر فینانس کمرشل ٹیکس، ماحولیات ، جنگلات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ارنب ڈیولپمنٹ اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے قلمدان دیئے ہیں۔ ایک اور ڈپٹی چیف منسٹر رینو دیوی کو پنچایت راج ، پسماندہ طبقات کی ترقی اور صنعت کے قلمدان دیئے ہیں۔ اشوک چودھری ، وجئے کمار چودھری ، شیلا کماری ، سنتوش کمار شرن میں بھی قلمدان تقسیم کئے گئے۔ اشوک چودھری کو تعمیرات ، سماجی بہبود ، اقلیتی امور کا وزیر بنایا گیا جبکہ وجئے کمار چودھری کو دیہی ترقی ، دیہی انجنیئرنگ ، آبی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ شیلا کماری ٹرانسپورٹ ، سنتوش کمار ایس سی ایس ٹی امور کے وزیر ہیں۔امریندر پرتاپ سنگھ کو وزارت زراعت و کوآپریٹیوز دیا گیا ہے۔