بیرسٹو کی شاندار بیٹنگ ، افریقہ کیخلاف انگلینڈ کامیاب

   

کیپ ٹاؤن ۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں5 وکٹ سے شکست دی ہے ۔ ہمالیائی اسکور والے اس میچ کا اختتام آخری اوور میں ہوا۔کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ایان مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نے58 رنز بنائے۔انگلش بولر سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا ، جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جتوایا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔