بیروت میں جو کچھ ہوا اسکا اعادہ نہیںہوگا: وزیر دفاع

   

دبئی : لبنان کے وزیر دفاع مورس سیلم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دارالحکومت بیروت کے علاقے طیونہ میں جو کچھ ہوا اسے دہرایا نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت طیونہ میں سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں۔وزیردفاع نے لبنانی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اشارہ کیا کہ وزارت دفاع کو مظاہروں کے پرامن ہونے کی تصدیق کی پیشگی معلومات ملی تھیں لیکن یہ کہ طیونہ میں بھگدڑ اور تصادم کی وجہ سے دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی۔تشدد کا سلسلہ طیونہ سے شروع ہوا اور عین الرمانہ تک پھیل گیا۔جہاں تک بندرگاہ دھماکوں کی تفتیش کے ذمہ دار جج البیطار کے بارے میں فیصلے کا تعلق ہے اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مورس سلیم نے کہا کہ جج کو ہٹانا یا لگانا سیاست نہیں بلکہ عدلیہ کا کام ہے۔