بیروزگاری سے تنگ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) روزگار کے حصول میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ دومل گوڑہ حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ چندن کمار سنگھ جو رسول پورہ بہار کا متوطن تھا، دو دن قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور روزگار کے حصول میں ناکامی سے شدید پریشان اور حالات سے دلبرداشتہ ہوگیا۔ چندن نے خودکشی سے قبل کثرت سے مئے نوشی کی اور انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع