نئی دہلی: محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے پیر کو لوک سبھا میں اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح عالمی سطح سے کم ہے۔ وزیر نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن ڈویلپمنٹ (آئی ایچ ڈی) کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں دنیا بھر میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 15.6 فیصد تھی۔مزید برآں، آئی ایل او کے عالمی روزگار اور سماجی آؤٹ لک رجحانات، 2024 کے مطابق، عالمی سطح پر، 2023 میں، نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 13.3 فیصد تھی۔