حکومت کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے عدالت سے کانگریس کی اپیل
کورٹلہ : حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ایلا نتا کنٹہ کے بیروزگار نوجوان جس نے بیروزگاری سے تنگ آکر شبیر نامی نوجوان نے خودکشی کی ۔ نوجوان شبیر کی خودکشی کی ذمہ داری قبول کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کورٹلہ کے قومی شاہراہ پر کانگریس آئی پارٹی کے زیراہتمام شدید احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب ترملا گنگا دھر ، حلقہ اسمبلی کورٹلہ انچارج یوتھ کانگریس آئی پارٹی مہی پال ریڈی نے ریاستی حکومت سے حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ایلانٹا کنٹہ کے شبیر کی خودکشی کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اُنھوں نے ہائی کورٹ سے اس واقعہ کو سوموٹو کی طرح قبول کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت پر کریمنل کیس درج کرنے کی اپیل کی ۔ اس احتجاجی پروگرام میں نائب صدر کانگریس آئی جناب ، سکریٹری نرسیا ، کانگریس آئی قائدین رنجیت ، رسول ، سرینواس ، رضوان اور دیگر قائدین نے حصہ لیا۔ میڈپلی میں ریاستی میں ملازمین کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کے خودکشی کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل یوتھ کانگریس آئی کے زیراہتمام بروز پیر میڈپلی منڈل میں احتجاج منظم کیا گیا ۔ اس موقع پر میڈپلی منڈل کے میڈپلی مستقر میں امبیڈکر مجسمہ کو پھول مالا چڑھاکر کانگریس آئی پارٹی کے زیراہتمام کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ کا پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر کانگریس آئی قائدین نے کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست قائم ہوئے 7 سال کا عرصہ ہورہا ہے ، سات سال کا عرصہ گذرجانے کے باوجود ملازمین کی مخلوعہ جائیدادیں ، بھرتی نہ کئے جانے کے سبب کئی بیروزگار نوجوان خودکشی کررہے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ایلانتا کنٹہ کے نووان ایم ڈی شبیر کی خودکشی اس کی تازہ مثال ہے ۔ صدر یوتھ کانگریس آئی پارٹی سائنی گنگا ریڈی ، کانگریس آئی قائدین کے دشرتھ ریڈی ، ایل مہیش ریڈی ، کے ونئے ، تروپتی ریڈی ، اے شنکر ، لکشمی نرسیا نے اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا ۔