بیرونی افراد کو ٹکٹ کی جزوی رقم واپس ہوگی

   

ٹوکیو ۔ جاپان سے باہر رہنے والے شائقین جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کی ٹکٹیں حاصل کی ہیں تاہم اگر کسی نے بروکرس کے ذریعہ یہ ٹکٹیں حاصل کی ہیں تو انہیں ٹکٹ کی مکمل رقم واپس نہیں کی جائے گی تاہم انہیں جزوی رقم تو ملے گی لیکن اس کے لئے شاید طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹکٹوں کی قیمت کی واپسی کا موضوع اس وقت سرخیوں میں آیا جب جاپانی حکومت اور ٹوکیو اولمپک انتظامیہ نے بیرونی شائقین پر پابندی عائد کی تھی۔