بیرونی عمرہ زائرین کے پہلے قافلہ کی آج آمد

   

ریاض :بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کا پہلا کارواں جمعہ کو سعودی عرب پہنچے گا۔ حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے بتا یا کہ جمعہ کو رات نو بجے نائجیریا سے عمرہ زائرین کا پہلا کارواں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔عمرہ زائرین کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے تاریخ اور وقت لے لیا گیا ہے۔ زائرین کے ہر گروپ کو حرم شریف پہنچا کر اپنی نگرانی میں عمرہ کرایا جائے گا جبکہ مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچانے کے انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔نئے عمرہ پروگرام کے تحت زائر ین آن لائن مکمل عمرہ پیکیج حاصل کر سکتے ہیں۔ B2B سسٹم سے گروپ اور B2C سسٹم سے افراد بکنگ کراسکیں گے۔
سعودی عمرہ کمپنیاں زائرین کو رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام بنیادی خدمات فراہم کریں گی۔