بیرون ملک سے واپس 682 پاکستانی کورونا کے مریض

,

   

٭ مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کو خصوصی فلائیٹس کے ذریعہ وطن واپس لایا جارہا ہے۔ اخبار ’’ڈان‘‘ کے مطابق 14 اپریل اور 10 مئی کے درمیان واپس پاکستانیوں میں سے 682 کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران بیرون ملک سے جملہ 7,756 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔ 760 مسافرین کے ٹسٹ نتائج کا ہنوز انتظار ہے۔ یہ لوگ 10 مئی کو دوبئی سے واپس ہوئے ہیں۔