بیسٹ اردو اسٹوڈنٹس ایوارڈ کے چیکس تقسیم

   

نظام آباد :ضلع پریشد ہائی اسکول پوچم پاڈ میں آج بتاریخ 9؍ ستمبر 2020 ء کو ریاست تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے ’’ بیسٹ اُردو اسٹوڈنٹس ایوارڈس ‘‘ چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر پوچم پاد سرپنچ مصباح کے ہاتھوں پانچ ہزار روپئے کے چیکس دو طالبات عائشہ صدیقہ بنت محمد عبدالکریم صدیق اور غوثیہ بیگم یعقوب خان کو دئیے گئے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محکمہ اُردو اکیڈیمی کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ دو طالبات سال 2018-2019 میں جماعت دہم میں شاندار تعلیمی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے اس سال کے ہیڈ ماسٹر اے منور اور یہاں کے مضمون کے ماہر محنتی اساتذہ اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ ستیش ، مجیب ، وارڈ ممبر صدر مجلس اتحاد المسلمین پوچم پاڈ، کریم وارڈ ممبر اس کے علاوہ مدرسہ ہذا کے مدرس مختار الدین ، اسکول اسسٹنٹ محمد اسحاق ، اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس ، امجد الدین اسکول اسسٹنٹ سماجی علم فرین سلطانہ اسکول اسسٹنٹ حیاتیات ، سدھاکر تلگو پنڈت اور بھوپتی ، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔