بینک پروبیشنری آفیسرس رکروٹمنٹ کیلئے اقلیتی امیدواروں کو مفت کوچنگ

   

حیدرآباد 20 اگسٹ (پریس نوٹ) ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل عابڈس، حیدرآباد کے پریس نوٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسونل سلیکشن (IBPS) نے بینک پروبیشنری آفیسر کے 4366 جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے اقلیتی امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر 2019 ء ہے۔ کلاسیس کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔ اس کے لئے ڈگری ہولڈر امیدوار اہل ہیں جنھیں درخواست فارم کے ساتھ ڈگری سرٹیفکٹ کی کاپی، انٹرمیڈیٹ اور ایس ایس سی سرٹیفکٹس کی کاپیز، آدھار کارڈ کی کاپی، دو پاسپورٹ سائز فوٹوز داخل کرنا ہوگا۔ پتہ ہے : تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل، تھرڈ فلور، جامعہ نظامیہ کامپلکس، روبرو ایس بی آئی، گن فاؤنڈری حیدرآباد۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23236113 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔