بینک کھاتوں کی شرحوں میں تخفیف ، ایس بی آئی کا اعلان

   

ممبئی ۔9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹیٹ بینک نے چہارشنبہ کو اپنی قرضوں کی شرح پر نظرثانی کی۔ اپریل کے بعد یہ چھٹویں بار بجٹ کھاتوں کی شرحوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ایک لاکھ روپیوں کی شرح جو 3.25 فیصد تھی، اس میں 0.25 فیصد کی تخفیف کی گئی ہے ۔ جہاں قرضوں کی طرح نئی شرح پر 10اکٹوبر سے عمل ہوگا ، وہیں کھاتوں کی شرحوں پر یکم نومبر سے عمل کیا جائے گا ۔ ایس بی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ ایک سال کی مدت کیلئے بینک قرضوں کی شرح 8.15 فیصد کے بجائے 2.05 فیصد ہوگی ۔ ایس بی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہوار کے موسم کے پیش نظر اور تمام زمرہ جات کے صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم نے قرضوں کی شرح کو 0.10 فیصد تک کم کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی نقدی کی سیالیت کو دیکھتے ہوئے بینک کے کھاتوں کی شرحوں پر بھی نظر ثانی کی ہے اوریکم نومبر سے ایک لاکھ روپیوں تک جمع شدہ رقم کی شرحوں کو 3.50 فیصد سے گھٹا کر 3.25 فیصد کردیا گیا ہے ۔