بین ریاستی لیاپ ٹاپ سارق گرفتار

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس نے ایک بین ریاستی لیاپ ٹاپ سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے7 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی 10 لیاپ ٹاپ، ایک ٹیاب اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ اے سی پی جی آر پی سکندرآباد سید نعیم الدین جاوید نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 27 سالہ ایس بھوساگی ساکن رجمنٹل بازار متوطن بیجا پور کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ گرفتار سارق ٹرین میں سفر کرنے والے مسافرین کوپلیٹ فارم اور ویٹنگ ہالس میں اور تنہا سفر کرنے والے طلبہ و دیگر شہریوں کو نشانہ بناتا تھا۔ریلوے پولیس نے بتایا کہ بھوساگی کے خلاف کرناٹک میں بھی مقدمہ ہے ۔ جون 2023 میں بھوساگی کو جیل منتقل کیا گیا تھا۔ع