بین ضلعی سارقین کی ٹولی گرفتار

   

2.70 لاکھ مالیتی زیورات ، گاڑی نقد رقم ضبط کمشنر پولیس کریم نگر کی پریس کانفرنس

کریم نگر /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بین ضلعی سارقوں کی ایک ٹولی کو گنگادھر کی مدد سے کریم نگر سنٹرل کرائم سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کریم نگر سی پی ڈی پی کملاسن ریڈی نے پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا کہ مجرمین سرسلہ ضلع ویملواڑہ کے متوطن سی سینو ، اے راجو پداپلی ضلع گوداوری کھنی کے چٹی عرف شیکھر جگتیال ضلع مٹ پلی کے وجئے مالک چوریاں کیا کرتے تھے ۔ متاثرہ افراد کی شکایت پر پولیس نے رات دن گشت کرتے ہوئے اس ٹولی پر نظر رکھنی شروع کردی ۔ اس ٹولی میں شامل ویملواڑہ سرینو وینکٹشور مفرور ہیں ان کے پاس سے 2.70 لاکھ مالیتی سونے چاندی زیورات اور نقد رقم کے ساتھ ایک موٹر سائیکل ضبط کرلی گئی ۔ اس کارروائی میں سی سی ایس اے سی بی سرینواس سی آئی کرائم گنگا دھر ، حسین الدین ، لکشمن اور دیگر عہدیداروں کی کمشنر پولیس کملاسن ریڈی تعریف کی اور ان کی کارروائی سے ایک بین ضلعی سارقین کی گرفتاری پر ستائش کی ۔ اس موقع پر اور دیگر پولیس عہدیداران شریک تھے ۔