بین مذاہب جوڑے پر حملہ کرنے والے7 افراد پر اجتماعی عصمت دری کا الزام

   

ہاویری : کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ایک ہوٹل میں ایک بین مذاہب جوڑے پر حملہ کے معاملے میں متاثرہ خاتون نے گینگ ریپ کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے جمعرات (11 جنوری) کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی۔اس میں اس نے بتایا کہ 6 لوگ زبردستی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے اور پہلے اس کی پٹائی کی۔ پھر وہ اسے جنگل میں لے گئے۔ وہاں 6 ملزمان کے ساتھ مل کر ایک اور نے اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد ملزم اسے گاڑی میں بٹھا کر شہر میں گھماتیرہیخاتون کے الزامات پر پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں عصمت دری کے بارے میں پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ بات سامنے آئی۔ہاویری کے ایس پی انشو کمار نے کہاکہ ہم نے خاتون کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہیجبکہتین دیگر ملزمان مفرور ہیں۔