بیوٹیشن خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔23جولائی ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک بیوٹیشن خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 35سالہ سریشا جو پیشہ سے بیوٹیشن تھی ۔ کے پی ایچ بی علاقہ کے ساکن شخص گوپال کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا اور بیوٹی پارلر کی آمدنی قرض کی ادائیگی کیلئے ناکافی ثابت ہورہی تھی جس سے دل برداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے پی ایچ بی مصروف تحقیقات ہے ۔