بیوی سے چوری چھپی بات کرنے والے شخص پر شوہر کا حملہ

   

حیدرآباد 8 اگست (سیاست نیوز ) ایک شخص نے بیوی سے چوری چھپے بات چیت کرنے والے شخص پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ سعید آباد پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی جہاں 25 سالہ ناگراجو شیوا نامی شخص کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ناگراجو چنتل علاقہ کا ساکن ہے جو سواتی نامی خاتون سے چوری چھپے بات کرتا تھا۔ اس بات کا علم سواتی کے شوہر شیوا کو ہوا اور شیوا نے اس کے بھائی راجو کے ہمراہ مل کر ناگراجو پر حملہ کردیا اور ناگراجو شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس سعید آباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع