بیوی نے شوہر کی خواہش پوری کردی

   

حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) اکثر لوگ اپنی بیویوں کو کلکٹر، ٹیچر یا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں اور اسی سمت ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن غازی آباد کا ایک شخص مکیش کمار اپنی شریک حیات وید کماری کو بس ڈرائیور بنانا چاہتا تھا کیونکہ وہ خود بس کنڈیکٹر ہے۔ اس نے بس ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے اپنی شریک حیات کو کانپور کے روڈ ویز ڈرائیونگ سنٹر میں داخلہ دلوایا۔ دو بچوں کی ماں ویدکماری نے بڑی محنت سے گاڑی چلانا سیکھی۔ ملک میں پہلی مرتبہ کانپور میں خواتین کو بھاری گاڑیاں چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ اس لئے مکیش نے اپنی بیوی کو وہاں داخلہ دلادیا۔ اس خاتون نے اپنی دیڑھ سالہ دختر کے ساتھ بس چلانا سیکھ لیا۔ اس کی تربیت 15 مئی کو مکمل ہوگئی۔ ویدکماری نے غازی آباد روڈ ویز ڈپو میں پوسٹنگ کیلئے درخواست دی ہے جہاں ان کے شوہر بحیثیت کنٹراکٹر خدمات انجام دیتے ہیں۔ن