بیوی کو کار سے ٹکر دینے والا شوہر گرفتار

   

حیدرآباد۔/17جولائی، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ بوڑاپل میں بیوی کو کار سے ٹکر دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا نامی خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سرینواس ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26جون کو سرینواس نے سنگیتا کو کار سے ٹکر دی تھی اور بیوی کو مبینہ طور پر مارنا چاہتا تھا۔ بغیر نمبر کی کار ہونے سے پولیس کو مقدمہ کی یکسوئی میں تاخیر ہوئی تاہم شکایت کنندہ خاتون کی شکایت پر ہر زاویہ سے تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے شکایت گذار خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔