بیوی کی تنخواہ کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   


حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی تنخواہ کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا شوہر کی موت کا سبب بن گیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 30 سالہ سنتوش کمار نے بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ سنتوش کمار پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ جو ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ 5 ماہ قبل اس نے اپنی پسند سے 25 سالہ سری لتا سے لو میاریج کیا تھا اور دونوں میاں بیوی افراد خاندان کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کر رہے تھے ۔ گذشتہ ماہ سنتوش کمار نے سری لتا کی تنخواہ کی رقم مانگی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ ہے ۔ شوہر کی جانب سے رقم مانگنے پر سری لتا برہم ہوگئی اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑے کے بعد سری لتا اپنے مائیکے چلی گئی اور دونوں کی کونسلنگ بھی کی گئی تھی ۔ تاہم سری لتا مائیکے سے واپس نہیں آرہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ ع