بیوی کے مائیکہ جانے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ شیواجی راؤ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور منگل ہاٹ علاقہ میں رہتا تھا اس کی بیوی پوجا اس کا گھر چھوڑ کر مائیکے چلی گئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی ۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار اس شخص نے کل رات خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔