بیوی کے پرائیویٹ ویڈیوز اور تصاویر روانہ کرنے والا شوہر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی کی پرائیویٹ ویڈیو اور تصاویر کو روانہ کرنے والے ایک شوہر کو شی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ راچہ کنڈہ کی شی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران 26 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان میاں بیوی کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ پولیس کے مطابق میرپیٹ علاقہ کی ساکن 19 سالہ اس شکایت گزار لڑکی کی سال 2020ء میں ایک 26 سالہ لڑکے سے شادی ہوئی۔ شادی کے چند روز تک میاں بیوی نے خوشگوار زندگی گذاری تاہم چند ماہ قبل دونوں کے درمیان تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوگئی جس کی اصل وجہ شوہر کا بیوی کے کردار پر شبہ تھا۔ بیوی کے ناجائز تعلقات کے شبہ میں وہ اس لڑکی کو ہراساں کرنے لگا اور بدنام کرنے لگا۔ اس بات سے تنگ آ کر لڑکی نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور مائیکے میں رہنے لگی۔ مائیکے میں موجودہ بیوی کو پریشان کرنے کی خاطر اس نے اپنی غیرانسانی حرکتیں شروع کردی۔ شادی کے بعد بیوی کے ساتھ گزارے گئے وقت اور وابستگی کی ویڈیو اس نے تیار کرلی تھی اور اپنی بیوی کی عریاں تصاویر اور عریاں ویڈیوز کو بیوی کے مائیکے والے افراد خاندان کو روانہ کرنے لگا۔ اس بات سے شدید دلبرداشتہ لڑکی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کردی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ع