کوربا (چھتیس گڑھ) ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق چھتیس گڑھ کے کوربا علاقہ میں ایک چالیس سالہ شخص کو اپنی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مسلسل تین سال سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک کیس درج کرلیا گیا ۔ کرتالا اسٹیشن ہاؤز آفیسر سنیل کور ے کے مطابق پوسکو کے تحت اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ ماں کے 2011 میں انتقال کے بعد اس کے باپ نے دوسری شادی کرلی ۔ ملک میں ایسے گھناونے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔