بیٹے کی شادی میں باپ نے دولت لٹائی

   

سیالکوٹ: سمبڑیال میں باپ نے بیرون ملک سے آئے بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی، انوکھی شادی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی سمیت 23 لاکھ روپے نچھاور کئے۔ ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی شادیوں میں کچھ بڑھکر کرنے کا رواج برقرار ہے، ایسی ہی ایک شادی پنجاب ضلع سیالکوٹ کے شہر سمبڑیال میں ہوئی جس میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے بھائی کی شادی میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی جبکہ باپ نے بھی اووسیز بیٹے کی شادی میں نوٹوں کی بارش کردی۔بارات گھر سے نکلنے سے لیکر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دلہا کے بھائی نوٹ برساتے رہے جبکہ دلہا کی بہنیں بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔اس دلچسپ و عجیب شادی کے باعث نوٹ لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی جبکہ راہگیری بھی نوٹ برستے دیکھ کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے پہنچ گئے۔