بیٹے کی موت پر شوہر کو رسواء کرنے والی بیوی گرفتار

   

پہلی بیوی کا قربت پر انتقام ، رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) بیٹے کی موت پر باپ کو رسواء کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ رچہ کنڈہ سائبرکرائم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 39 سالہ سبھاشنی کو گرفتار کرلیا جو شکایت گذار شخص کی دوسری بیوی بتائی گئی ہے ۔ شوہر کی پہلی بیوی نے قربت سے سبھاشنی نے پریشان تھی اور شوہر سے انتقام لینا چاہتی تھی 1998 میں سبھاشنی اور اس کا شوہر ایک ادارے میں کام کرتے تھے اور ان کے درمیان جان پہچان 1999 میں ان کی شادی کا سبب بن گئی تھی ۔ جبکہ اس کا شوہر وینکٹیشور راؤ پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے ۔ ڈسمبر 2018 میں اس شخص کے ایک بیٹے کی موت ہوئی تھی اور لڑکے کی موت کے بعد یہ شخص اپنی پہلی بیوی کے پاس چلا گیا تھا اور اس سے قربت بڑھنے لگی تھی جو اس گرفتار خاتون کو برداشت نہیں ہوئی اور اس نے اپنے شوہر کی سوتن سے قربت پر دلبرداشتہ ہوکر اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور اس کیلئے اس نے ایک سیل فون کی خریداری کی ۔جس کے بعد منصوبہ بند طریقہ سے اس نے ہراسانی کا آغاز کیا اور شوہر کو نشانہ بنانا شروع کیا ۔ قابل اعتراض اور بیٹے کی موت کی وجوہات اور بے بنیاد ناقابل بیان پیامات کو روانہ کرنے لگی ۔جس کے خلاف اس شخص نے سائبر کرائم پولیس سے مسئلہ کو رجوع کردیا اور پولیس نے اس خاتون سبھاشنی ساکن اندرا نگر کو گرفتار کرلیا ۔