بیٹے کے حملے میں معذور باپ زخمی

   

حیدرآباد /30 اپریل (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیٹے نے معذور باپ پر حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گولکنڈہ کے ساکن نصیر نے اپنے والد محمد مولانا پر بحث و تکرار کے بعد شیخ پیٹ علاقہ میں حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ بیٹے کے حملہ کے بعد باپ اور دیگر افراد خاندان کی چیخ و پکار سن کر مقامی عوام جمع ہوگئے اور نصیر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔