بیکری میں لڑکی کی ہنگامہ آرائی جوڑے کے ساتھ بحث و تکرار

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایس آر نگر کے علاقہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک لڑکی نے بیکری میں ہنگامہ کردیا۔ بیکری میں لڑکی کی ایک جوڑے کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ برہم لڑکی نے جوڑے کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔ اس دوران لڑکے نے مبینہ طور پر لڑکی پر حملہ کردیا ۔ بیکری میں توڑ پھوڑ سے قبل پولیس ایس آر نگر بروقت پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا۔ لڑکی کی شکایت کو حاصل کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ پرگیہ نامی لڑکی نے جس کی ذہنی حالت درست نہیں ہے اس لڑکی سے بیکری میں بیٹھا جوڑا اُلجھ پڑا۔ پولیس ایس آر نگر مصروف تحقیقات ہے۔ ع