بیگم پیٹ رسول پورہ میں بیٹے کے ہاتھوں ضعیف باپ کا قتل

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ رسول پورہ علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹے نے اپنے باپ کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 84 سالہ جی ابراہم لنکن جو ریٹائرڈ فوجی اور رسول پورہ علاقہ کا ساکن تھا۔ ابراہم لنکن نے دوسری شادی کی تھی اور سال 2013 سے لنکن کی دوسری بیوی کے بیٹے کرن اور پہلی بیوی کے بچوں کے درمیان مخاصمت چل رہی تھی۔ کرن نے اپنے ماں باپ کی اجازت کے بغیر ہی مکانات فروخت کردیا تھا جس کے نتیجہ میں معمر باپ نے بیٹے کے خلاف سیول کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ 5 ایکر اراضی جو شاد نگر علاقہ میں واقع ہے کے سلسلہ میں اراضی تنازعہ چل رہا تھا اور منصوبہ بند طریقہ سے کرن نے اپنے باپ کا چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس بیگم پیٹ نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب