بی آر ایس ، عوام کا اعتماد کھوچکی ہے

   

بمھی راؤ پیٹ میں کانگریس قائد مرتنجیم کی میڈیا سے بات چیت
گمبھی راو پیٹ، سرسلہ /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس دوبارہ اقتدار کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اس سے دوبارہ اقتدار ملنے والا ہی نہیں ہے،تیلنگانہ میں کانگریس حکومت قائم ہوئے صرف 66 دن ہو چکے ہیں،کانگریس مرحلہ وار اپنے تمام تر وعدوں کو پورا کر رہی ہے ایسے میں بی ار ایس کو شوبھا نہیں دیتا کہ وہ کانگرس پر عوام سے کیے گئے وعدوں سے متعلق بیان بازی کریں ،ان خیالات کا اظہارکانگرس سینیئر قائد و پردیس کانگریس کمیٹی ترجمان کٹکم مرتینجم نے کیا وہ روا پیٹ میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کو مخاطب کر رہے تھے مرتینجم نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سیاسی میدان میں کافی تجربہ کار ہیں کس طرح سے کام کرنا انہیں اچھی طرح سے آتا ہے ایسے میں بی ار ایس قائدین بشمول کے ٹی ار کی جانب سے ان پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اب بی ار ایس پارٹی زوال کا شکار ہو چکی ہے ائندہ دنوں اس کا نام و نشان مٹ جائے گا انہوں نے اپنے بیان میں گزشتہ 10 سالوں کے درمیان بی ار ایس حکومت کی جانب سے کی گئی بدعنوانیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پی ار ایس کے ان قائدین کو بہت جلد جیل بھیجا جائے گا جو بد عنوانیوں میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کانگرس کا ساتھ دیا ہے اور کانگرس عوام کا ساتھ دے گی اور اپنے تمام تر وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی انہوں نے کہا کہ اب تلنگانہ میں بی ار ایس عوام کے درمیان اپنا اعتماد کھو چکی ہے اور ائندہ دنوں پارلیمان انتخابات میں انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے تیلنگانہ کی تمام پارلیمانی نشستوں پر کانگرس قائدین کی کامیابی یقینی قرار دیا اس موقع پر صدر منڈل کانگرس حمید الدین خالد ،کے علاوہ پاپاگاری راجو سیدنصرت اللہ اے نرسیاوغیرہ موجود موجودگی تھے