تلنگانہ بھون میں 11 بجے دن پاور پوائنٹ پریزنٹیشن ، کے ٹی آر کا ٹوئیٹ
حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر ہفتہ کو 11 بجے دن تلنگانہ بھون میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ ریاست کی ترقی عوام کی فلاح و بہبود ریاست میں سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے علاوہ دیگر امور پر مشتمل پیپر جاری کرنے کا ٹوئیٹ کے ذریعہ اعلان کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ تلنگانہ کی ترقی کے ساڑھے نو سال ملک کی تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ بی آر ایس سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کے تمام شعبوں نے ترقی کی ہے ۔ پلے پرگتی سے ٹی ایس آئی پاس تک تمام اسکیمات ، کئی ترقیاتی اقدامات اور فلاحی اسکیمات سے ریاست کے عوام کو فائدہ پہونچایا گیا ۔ کئی ترقیاتی اسکیمات سے دیہی و شہری علاقوں کا منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے۔ بی آر ایس حکومت کی اسکیمات سے نوزائدہ سے لے کر ضعیف عمر افراد کو بھی فائدہ پہونچا ہے ۔ کانگریس حکومت نے بی آر ایس اور حکومت کو بدنام کرنے اسمبلی میں جو وائیٹ پیپر جاری کیا اس کے جواب میں سہولتوں پر مشتمل وائیٹ پیپر جاری کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے وائیٹ پیپر کے ذریعہ جھوٹ پھیلانے کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ جس پارٹی نے علحدہ تلنگانہ کی کامیاب تحریک چلائی علحدہ ریاست کی تعمیر کیلئے خون پسینہ ایک کردیا تلنگانہ کو ہر شعبہ میں نمبر ون کردیا کانگریس حکومت نے ایسی ریاست کی نیک نامی کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور تلنگانہ کو ناکام مالیاتی بحران کا شکار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے اور بی آر ایس ایسی حرکتوں کو برداشت نہیں کریگی ۔ تمام شعبوں میں سرفہرست رہنے والے تلنگانہ کی توہین کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اعداد و شمار کے ساتھ ریاست کی حقیقی صورتحال کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست میں آثاثہ جات تیار کئے گئے ہیں جس کو کانگریس حکومت نے فراموش کردیا ہے ۔ ن