پریس میٹ سے راچا ملا سدیشور کا خطاب
شمس آباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راچا ملا سدیشور کانگریس ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کی ناکامی کے بعد بی آر ایس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور کانگریس کے خلاف بیانات دے کر اس کا ثبوت پیش کررہے ہیں ۔ ہریش راؤ صرف کانگریس کو نشانہ بناکر سرخیوں میں رہتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جب کہ کانگریس اقتدار پر آئی اور چھ ماہ کی مدت میں چھ گیارنٹیوں پر عمل کیا جارہا ہے ۔ انتخابی ضابطہ کے تحت چھ گیارنٹیوں پر روک لگادی گئی تھی ۔ 4 جون کے بعد تمام چھ وعدوں پر عمل شروع ہوجائے گا ۔ جس سے لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا ۔ آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت ، 500 روپئے میں گیس سیلنڈر ، 200 یونٹ تک مفت برقی سربراہی ، و دیگر کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے فارم ہاوس میں رہتے ہوئے حکومت چلائی تھی اور وزراء تک ان سے ملاقات کے لیے پریشان تھے ۔ آج تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سبھی سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مسلسل مصروف ہیں ۔۔