حیدرآباد ۔17 ۔ جون (سیاست نیوز) نفرت انگیز تقریر کے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بی سمن نے ضمانت کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ بی سمن گزشتہ 17 دنوں سے چنچل گوڑہ جیل میں عدالتی تحویل میں ہیں۔ مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو مسترد کئے جانے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا اور توقع ہے کہ آئندہ دو دنوں میں سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 30 مئی کو بنجارہ ہلز پولیس نے بی سمن کو تلنگانہ بھون سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں عدالتی تحویل کے تحت چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا جہاں گزشتہ 17 دن سے ہیں۔ سمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل جیل حکام سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، لہذا انہیں ضمانت منظور کی جائے۔ سنگارینی کالریز کے ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے بی سمن نے اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔1/k