حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے رکن اسمبلی ایم ستیم نے کل کہا کہ بی آر ایس لوک سبھا انتخابات میں ایک بھی حلقہ سے کامیابی حاصل نہیں کرے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد گلابی پارٹی سیاسی منظر سے غائب ہوجائے گی ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ 100 کروڑ کی پیشکش کے باوجود کوئی قائد پارٹی سے مقابلہ کرنے آمادہ نہیں ہے ۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ کو ان کے بات کرنے کے انداز میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیا ۔۔