بی آر ایس مشکل حالات میں بھی کمزور نہیں: ہریش راؤ

   

٭ پہلے کابینہ اجلاس میں ڈی ایس سی کے اعلان کا وعدہ فراموش
٭ کانگریس حکومت پر سابق وزیر کی تنقید
٭ سنگاریڈی میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب

سنگاریڈی 13/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگا ریڈی میں بی آر ایس پارٹی امیدواروں کی ضلع میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بی آر ایس پارٹی کا اجلاس جے آر آر فنکشن ہال سنگاریڈی میں منعقد ہوا۔ ہریش راؤ سابق وزیرو رکن اسمبلی سدی پیٹ بی آر ایس پارٹی نے خطاب کرتے ہوئے سنگا ریڈی حلقہ اسمبلی سے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار چنتا پر بھا کرکو کامیاب کرنے کا وعدہ کرنے والے تمام کارکن و قائدین اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہار جیت زندگی میں لگی رہتی ہے لیکن دوبارہ بی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں آنے کیلئے ہم مل کر کام کریں گے اور پنچایت پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کارکنان کو عوام کے درمیان رہ کر کام کرنے کی ہدایت دی۔ بی آر ایس پارٹی علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے کئی سال جدوجہد کی ہے اور انتخابات میں بھی مقابلہ کرتے ہوئے ہار جیت کا سامنا کرتے آئے ہیں اور علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں آنے کے بعد بی آر ایس پارٹی نے حکومت میں آ کر کئی ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی ترقی پر توجہ دی بی آر ایس پارٹی نے مشکل حالات میں بھی کمزور نہیں پڑی۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی انتخابات میں ان کی کامیابی پر انہوں نے ہریش راؤ سابق وزیر اور حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا بی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں نہ آنے پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بی آر ایس پارٹی عوام کے ترقیاتی کاموں کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ کانگریس پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میگا ڈی ایس سی پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی اعلان کیا جائے گا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وعدہ بھول گئے اور انتخابات کے دوران میں بھی کانگریس پارٹی نے رعیتو بندو کے خلاف میں الیکشن کمیشن کو شکایت کی تھی اس موقع پر سنیتا لکشما ریڈی رکن اسمبلی نرساپور ،منجو شری ریڈی چیئرمین ضلع پریشد ، دیوی پرساد ، پی مانکیم نائب صدر ڈی سی سی بی ، ایم اے حکیم ، ایم اے مقیم ،نرہراریڈی چیرمین ضلع لائبراریز ‘ شیو کمار، بچی ریڈی ‘ ڈاکٹر سری ہری ، رشید، حبیب رسول شکیل ، دیش پانڈے ، بریہ یادیو منوہر گوڑ ‘ خواجہ خان ، محمد لیاقت علی ،مسعود بن عبداللہ بصراوی ، آتماکور ناگیش ، ایرولہ سرینواس، وجیندر ریڈی ،محمد عبدالباسط لکی ، اکبر حسین ،شیخ رشید ، شیخ امجد ،شیخ نصیر، امیر بیگ ، محمد واجد اور عظیم کے علاوہ بی آرایس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔