بی آر ایس کے اہم قائدین کی علحدگی کا سلسلہ جاری

   

کاماریڈی میں سابق سرپنچ کی حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت

کاماریڈی :18؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی کے اہم قائدین کا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بی آرایس کے سینئر قائد ایم انجیا نے آج پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان کے علاوہ گرگل کے سابق سرپنچ روی تیجا گوڑ نے اپنے 50 حامیوں کے ہمراہ محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ آج کاماریڈی کے ایک فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب میں موہن ریڈی سابق رکن ضلع پریشد، سابق رکن بلدیہ ہری کشن گوڑ نے بھی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہنا کر انہیں کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا ۔ ان کے علاوہ نرسنا پلی کے واجد ، شیخ یوسف و دیگر نے بھی آج پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر اور کانگریس امیدوار سریش شٹکر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر محمد علی شبیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ سے سریش شٹکر کی کامیابی یقینی ہے ۔ سریش شٹکرنے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصو ل میں اہم رول ادا کیا تھا اور تلنگانہ حاصل ہونے تک بل کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے کے علاوہ اپنے 10 سالہ معیاد میں کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا تھا ۔ سریش شٹکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہیں پھر ایک مرتبہ موقع فراہم کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کیلئے موقع فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ بی جے پی امیدوار موجودہ رکن پارلیمنٹ اپنے معیاد کے دوران حلقہ کی ترقی کو فراموش کردیا تھا ۔ جس کی وجہ سے حلقہ کے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو و دیگر بھی موجود تھے ۔