بی آر ایس کے تین امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

   

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) ایم ایل اے کوٹہ ایم ایل سی انتخابات کیلئے بی آر ایس کے امیدواروں ڈی سرینواس، نوین کمار اور سی وینکٹ رام ریڈی نے آج اسمبلی پہنچ کر اپنے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ اس موقع پر وزراء ہریش راؤ، پرشانت ریڈی، ملا ریڈی، سرینواس یادو کے علاوہ ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بی آر ایس کے امیدواروں نے گن پارک پر تلنگانہ شہیدوں کو خراج پیش کیا۔ اسمبلی میں بی آر ایس کی عددی طاقت 104 ہے اور مجلس کے 7 ارکان ہیں اس طرح بی آر ایس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔ ن