بی آر ایس کے دو سابق ارکان پارلیمنٹ اور دو سابق ارکان اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت

   

حیدرآباد /10 مارچ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے سینئر قائدین کی بی جے پی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی دہلی میں آج پارٹی کے دو سابق ارکان پارلیمنٹ سیتا رام نائیک اور جی نگیش نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ امور انچارج ترون چگ کی موجودگی میں انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ حضور نگر اور کتہ گوڑم کے سابق ارکان اسمبلی ایس سایدی ریڈی اور جلگم وینکٹ راؤ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جلگم وینکٹ راؤ کھمم سے تعلق رکھتے ہیں جو سابق وزیر بھی ہیں۔ وہ متحدہ آندھرا کے سابق چیف منسٹر جلگم وینگل راؤ کے پوتے ہیں، ان کے والد جلگم پرساد راؤ کانگریس میں تھے۔ اس موقع پر رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر لکشمن اسمبلی میں فلور لیڈر مہیشور ریڈی اور پی سدھاکر ریڈی موجود تھے۔1