بی آر ایس کے مزید 4 کونسلرس کی کانگریس میں شمولیت

   

کاماریڈی :14؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس کے ارکان بلدیہ کی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کاماریڈی کے وارڈ نمبر 16 کے رکن بلدیہ ومشی کے علاوہ وارڈ نمبر 7 کے رکن بلدیہ راجو ، وارڈ نمبر 6 کے رکن بلدیہ روپا روی کمار ، وارڈ نمبر 3 کے رکن بلدیہ پی راجو نے محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی محمد علی شبیر نے ان ارکان بلدیہ کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا واضح رہے کہ کاماریڈی میونسپلٹی میں جملہ 49 وارڈس ہے اور بی آرایس کو 33 وارڈوں پر نمائندگی کررہی تھی صدرنشین بلدیہ ، نائب صدرنشین بلدیہ کا تعلق بی آرایس سے ہے لیکن انتخابات سے عین قبل نائب صدرنشین بلدیہ اندو پریا نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور اب تک ارکان بلدیہ کے شامل ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی اور کانگریس پارٹی کو 21 کی اکثریت ہوگئی ہے اور تحریک عدم اعتماد کیلئے 34 اراکین بلدیہ کی دستخط ضروری ہے کانگریس پارٹی صدرنشین بلدیہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے اور نائب صدرنشین بلدیہ کے شوہر چندر شیکھر ریڈی اس بارے میں بے حد سرگرم نظر آرہے ہیں وار میونسپلٹی کی معیاد ختم ہونے کیلئے 10 ماہ باقی ہے لیکن اس کے باوجود بھی چندر شیکھر اپنے سابق پارٹی کے خلاف بدلہ لینے کیلئے سرگرم رول ادا کررہے ہیں ۔