بی ایس این ایل مقروض‘ 1.2 لاکھ ملازمین پریشان

,

   

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ
(BSNL)
مسلسل قرض میں مبتلا ہوتا جارہا ہے اور تاحال اسے 90,000 کروڑ کے نقصانات ہوئے ہیں۔ اس کا نتیجہ ہوا کہ وہ اپنے 1.2 لاکھ ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔ اس صورتحال کا واحد حل امدادی پیاکیج ہے جس کا 2019ء کے بجٹ میں اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اگست 2018ء میں کیرالا کے سیلاب کے دوران جب ریاست کے بعض حصے موبائل اور لینڈلائن کمیونکیشن سے منقطع ہوگئے تھے، لاکھوں لوگوں کیلئے بچاؤ اور راحت کاری آپریشنس شدید متاثر ہوئے تھے۔ 43 سالہ جی موروگن اُن تقریباً 6,000 بی ایس این ایل ٹکنیشنس میں تھا جنھوں کمیونکیشن کیبلز کی مرمت کا کام سونپا گیا تھا۔ چند دنوں میں یہ کام ہوگیا اور سب سے پہلے بی ایس این ایل کی لائن بحال ہوئی۔ تاہم، گزشتہ پانچ ماہ سے موروگن کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اسی طرح بے شمار ملازمین بی ایس این ایل کا حال ہے۔