بی ایس پی نے نو امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی

   

لکھنؤ: بی ایس پی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ۔پارٹی ترجمان نے کہا کہ 9 لوک سبھا حلقوں کیلئے امیدواروں کو حتمی شکل دی گئی ۔ بھیم راج بھر کو اعظم گڑھ سے ٹکٹ دیا گیا ، جبکہ سابق ایم پی بال کرشن چوہان گھوسی سے الیکشن لڑیں گے ۔ ایٹہ سے محمد عرفان، دھورہارا سے شیام کشور اوستھی، فیض آباد سے سچیدانند پانڈے ، بستی سے دیاشنکر مشرا، گورکھپور سے جاوید سمنانی، چندولی سے ستیندر کمار موریہ و رابرٹس گنج سے دھنیشور گوتم کو امیدوار بنایاگیا ہے ۔