نئی دہلی : وزارت کوئلہ کے تحت کام کرنے والی ایک نورتنا کمپنی این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے اوڈیشہ کے جھارسوگوڑا ضلع میں 2,400 میگاواٹ صلاحیت (3 x 800 میگاواٹ فیز I) کے پٹ ہیڈ گرین فیلڈ تھرمل پاور پروجیکٹ کے قیام کیلئے ICB روٹ کے تحت مسابقتی ٹینڈرز کو مدعو کرنے کے بعد۔ EPC ٹھیکہ بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ ( بی ایچ ای ایل ) کو الاٹ کیا گیا ہے ۔ یہ پروجیکٹ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے ۔ 2400 میگاواٹ کی پوری بجلی تمل ناڈو، اڑیسہ، کیرالہ اور پڈوچیری کی ریاستوں کے ساتھ وابستہ ہے اور اس سلسلے میں پی پی اے پہلے ہی انجام پا چکے ہیں۔ اس معاہدے کے دائرہ کار میں 3 X800 میگاواٹ- 2400 میگاواٹ فیز-I کیلئے بوائلر، ٹربائن، جنریٹر، پلانٹس کا توازن، ایف جی ڈی اور ایس سی آر جیسے آلات کی انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، سپلائی، تعمیر اور کمیشننگ شامل ہیں۔ اس تھرمل پروجیکٹ کے لیے کول لنکیج NLCIL کی تلابیرا II اور III کانوں سے 20 ملین ٹن سالانہ (MTPA) کی مقدار میں دستیاب ہے ، جو اڑیسہ کے جھارسوگوڑا اور سمبل پور اضلاع میں سال 2020 سے کام کر رہا ہے ۔