بی بی سی ائی سروے پر ’کسی بھی خوف اور تائیدکے بغیررپورٹ جاری رکھیں گے‘۔

,

   

مذکورہ یوکے قومی براڈکاسٹر نے ٹوئٹر پر خبر کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ اتھاریٹیز کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
تین دن کی تحقیقات کے بعد جس میں فائلوں کی تلاش کرنا او ربعض ڈیجیٹل آلاتت سے ڈیٹا کاپی کرنا شامل تھا‘ انکم ٹیکس انسپکٹرزجمعرات کی رات نئی دہلی او رممبئی میں بی سی سی دفاتر سے روانہ ہوئے۔

مذکورہ یوکے قومی براڈکاسٹر نے ٹوئٹر پر خبر کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ اتھاریٹیز کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔بی سی سی کے ایک بیان میں لکھا ہے کہ ”دہلی او رممبئی کے ہمارے دفتر سے انکم ٹیکس اتھارٹیز روانہ ہوگئے ہیں۔

ہم اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ معاملات جلد از جلد حل ہوجائیں گے۔

ہم عملے کی معاونت کررہے ہیں جن میں سے کچھ کوطویل سوالات کاسامنا کرنا پڑا ہے یاانہیں رات بھر قیام کرنا پڑا ہے۔اور ا ن کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے۔

ہمارا کام معمول پر آگیاہے‘ ہم ہندوستان اور اس سے باہر اپنے سامعین کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔

مذکورہ بی بی سی ایک بھروسہ مند‘ خود مختار میڈیا آرگنائزیشن ہے اور ہم اپنے ساتھیو ں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو بغیر کسی کی تائید وخوف کے رپورٹ جاری رکھیں گے“۔