بیکانیر کے جاسرار میں ایک کسان سبھا میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ”کانگریس سے پاک“ ہندوستان کے متعلق بات کرتے رہتے ہیں۔
جئے پور۔ راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے کہاکہ بی جے پی او رآر ایس ایس کی ملک میں ایک پارٹی کی حکومت لانے کا”خطرناک ارادہ“ ہے اور اس کے لئے چین او رروس کا حوالہ دیا ہے۔
بیکانیر کے جاسرار میں ایک کسان سبھا میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ”کانگریس سے پاک“ ہندوستان کے متعلق بات کرتے رہتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ”بی جے پی قائدین کی جانب سے کانگریس سے پاک ہندوستان کا مطلب کیاہے۔
کیامطلب ہے‘ ایک پارٹی کی حکومت۔آر ایس ایس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کا یہ بہت خطرناک ارادہ ہے۔اگر اس مرتبہ ملک اس کو نہیں سمجھے گا تو آنے والی نسلیں پریشان ہوں گی اور روس و چین کی طرح انتخابات کرائے جائیں گے“۔
ایک پارٹی کی حکومت میں انتخابات فرضی ہوں گے اور ایک ہی پارٹی بار بار اقتدار میں ائے گی۔ اسکا ایک اورمطلب یہ بھی ہے کہ غریب سے غریب سے لے کر دلتوں‘ کسانوں اور بزرگوں کاووٹ ایم ایل ایز‘ ایم پیز اور سرپنچ بننے کے لئے مانگے جاتے ہیں یہ مشق ختم ہوجائے گی۔
چین میں ایک پارٹی نظام ہے‘ روس میں نہیں مگر ایک پارٹی کی پارلیمنٹ میں اجارہ داری ہے۔ گہلوٹ نے کہاکہ مرکزی حکومت کا ایجنڈہ ایک ”خطرناک موڑ“ لینا ہے اور ملک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس میٹنگ کوکانگریس کے اے ائی سی سی انچارج برائے راجستھان سوکھجندر سنگھ رندھاوا‘ پی سی سی صدر گوئند سنگھ دوتسارا‘ سابق لیڈر اپومیشن رامیشور ڈوڈی اوردیگر نے خطاب کیا۔
گہلوٹ نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کو اڈانی گروپ سے متعلق معاملات پر خاموشی توڑنی چاہئے‘ جس کو کانگریس پارٹی نے اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کو صنعت کار گوتم اڈانی سے اپنے تعلقات کی بھی وضاحت کرنی چاہئے۔
اس سے قبل گہلوٹ نے ایک ”مہنگائی راحت شیور“ جس کو ان کی حکومت چلاتی کا ہے معائنہ بھی کیا‘اور حکومت کی مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔