بی جے پی آسام کے مفادات کے تحفظ کی پابند

   

قبائلی کونسل چناؤ میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیراعظم کا اظہارتشکر
نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ آسام کے مفادات کا تحفظ کرے گی لیکن شہریت بل پر ان کی پارٹی کو شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف گوشوں سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’تین خودمختار قبائیلی کونسلوں کے انتخابات میں بی جے پی کی تائید پر اس ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کیا‘۔ وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ’ریاست سے تین خودمختار قبائیلی کونسلوں کے انتخابات میں بی جے پی کی بھرپور تائید کیلئے آسام کے بھائیوں اور بہنوں کا میں ممنون و مشکور ہوں۔ آسام کی ترقی و خوشحالی کے تئیں بی جے پی اپنے عہد کی پابند ہے‘۔ اس دوران شمال مشرقی ریاستوں میں بی جے پی کی حلیف مختلف جماعتیں شہریت (ترمیمی) بل 2019ء کے خلاف حکمت عملی طئے کرنے کیلئے آج منعقدہ اجلاس میں شرکت کررہی ہیں۔