بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ’اویسی جناح کی دوسری قِسم ہیں“

,

   

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہاکہ اویس اپنی کرسی کے لئے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو توڑ رہے ہیں۔
رائے پور۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) صدر اسدالدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہاکہ ”پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی دوسری قسم اویسی ہیں“۔

جمعرات کے روز رائے پور میں بی جے پی ہیڈکوارٹرس پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے منعقدہقومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران صدیقی نے یہ بات کہی ہے۔

صدیقی نے یہ بھی کہاکہ ”جس انداز میں جناح نے اپنے ذاتی مفادات اور کرسی کے لئے ملک کو تقسیم کیاہے‘ اسی راستے پر اویسی بھی چل کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو اپنی کرسی کے لئے توڑ ررہے ہیں۔ وہ ملک کا اتحاد اورہم آہنگی کو توڑ رہے ہیں“۔

میٹنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم نریندر مودی سے اقلیتی کمیونٹی کے ان لوگوں کو ہم جوڑ رہے ہیں جس کا استحصال کیاگیاہے اورپسماندہ بنایاگیاہے۔

ہم ان لوگوں کو جوڑ رہے ہیں جو تعلیمی یافتہ ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی حقیقت اور وزیراعظم نریند رمودی کی پالیسیوں کو سمجھ سکتے ہیں کہ مودی جی ملک او رملک کی عوام کی ترقی چاہتے ہیں“۔

ملک میں اقلیتی مورچہ کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے صدیقی نے کہاکہ ”ہم نے ملک بھر میں 60لوک سبھا حلقو ں کی نشاندہی کی ہے کہاں پر اقلیتی مورچہ کا دورہ کریگا اور اقلیتی کمیونٹی کے لوگوں کو مودی جی سے جوڑے گا۔

اقلیتی کمیونٹی کو مودی دوست بنایاجائے گا“۔ جب ان سے یہاں پر اقلیتی مورچہ کے قومی ورکنگ کمیٹی اجلاس انتخابی سال میں منعقدہ کرنے کی وجہہ کے متعلق پوچھا گیاتو انہوں نے کہاکہ ”چھتیس گڑھ ایک اچھی ریاست ہے اور یہاں کے لوگ اچھے ہیں۔

اسی وجہہ سے قومی عاملہ کے لوگ چھتیس گڑھ کے لوگوں سے ملاقات کرنا چاہارہے تھے‘ اسی وجہہ سے یہاں پر اجلاس منعقد کیاگیاہے“۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ”قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کی معیاد میں ایک سال کی توسیع پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ ہم 2024لوک سبھا الیکشن نڈا کی قیادت میں جیتیں گے۔

ہم وزیراعظم نریندر مودی کے شکر گذار ہیں جنھوں نے ہندوستان کے56شہروں میں جی 20کے 200اجلاس کررہے ہیں۔ دنیابھر کے قائدین ہماری تہذیب سے واقف ہوں گے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستان کو وشوا گرو بنارہے ہیں“۔

اقلیتی مورچہ کے ریاستی انچارج ڈاکٹر سلیم راج‘ اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر شکیل احمد‘ بی جے پی ریاستی میڈیاانچارج امیت چینمانی‘ اقلیتی مورچہ میڈیا انچارج سچن مسیح او ردیگر بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔