بی جے پی اور شیوسینا کے جلسوں سے مودی اور ٹھاکرے کی مخاطبت

   

ممبئی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے دونوں جماعتوں میں اتحاد کے بعد پہلی بار مہاراشٹرا میں ایک انتخابی جلسہ کے ڈائس پر ایک جگہ دکھائی دیں گے ۔ بی جے پی کے ترجمان کیشو اودھے نے اتوار کو یہ بات بتائی ۔ مودی اور اودھو ٹھاکرے آخری بار ڈسمبر 2016ء میں چھترپتی شیواجی مہاراج میموریل کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایک ساتھ ڈائس پر نظر آئے تھے ۔ ہفتہ کو مودی نے ناندیڑ میں ایک انتخابی جلسے کو مخاطب کیا ۔